مسائل کا حل عام انتخابات ہیں، عرفان عباسی 


لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ پنجاب میں نام نہاد اپوزیشن ٹولے کو شکست فاش ہوئی ہے۔ملکی مسائل کا واحد حل اور عوامی امنگوں کی بہترین عکاسی صرف نئے انتخابات کی صورت میں ممکن ہے اب مزید تاخیر کئے بغیر فی الفور پورے ملک میں انتخابات کا اعلان کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ملک پر قابض چوروں کے ٹولے نے انتخابات رکوانے کیلئے ہر طرح کا حربہ استعمال کیا اب پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے اور صوبہ میں 90روز میں انتخابات کروانے آئینی پابندی ہے۔وہ گز شتہ روز پارٹی آفس میں کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...