لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما رانا عارف مشتاق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور ان کے اتحادیوں نے گگلی مار کر جس طرح پی ڈی ایم کو سیاست سے بولڈ کیا ہے وہ انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ جو خیال لے کر اسلام آباد سے لاہور آئے تھے وہ ان کے دل میں رہ گیا اور انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔یہ ناکامی پی ڈی ایم اور ان کے حامیوں کے لئے درد سر بن جائے گی۔