لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری عمران سلیمی نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.2بلین ڈالر رہ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک تاجروں کو ایل سی نہیں دے رہا، پاکستان مالیاتی خسارہ میں جارہا ہے، اور ان کو قرضہ لینے کیلئے اور پیسے دینے ہوں گے،پاکستان کی برآمدات میں 19فیصد کمی آئی ہیں، گزشتہ سال دسمبر میں برآمدات میں 17فیصد کمی آئی، اگر آپ برآمدات میں کمی کے خسارے کو پورا کرنے کیلئے قرض لینا شروع کردیں تو کتنے وقت تک آپ قرضہ لے سکتے ہیں۔
ن لیگ، پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، عمران سلیمی
Jan 16, 2023