وفاقی حکومت عوام کی جانوں سے کھیلنے سے باز رہے، شاہدہ احمد ملکہ 

Jan 16, 2023


لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے شاہدہ احمد ملکہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے ،عوام کی جانوں سے کھیلنے سے باز رہے۔لاہور شہر سمیت ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے کے باعث ادویات کا خام مال درآمد کرنے میں ادویات ساز کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں