لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما میاں غلام شبیر قادری نے جامع مسجد گلزار مدینہ میں شان صدیق اکبر ؓکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی فلاحی مثالی مملکت بنانے کے لیے سیدنا صدیق اکبر ؓکا دور خلافت مینارہ نور کی حیثیت رکھتا ہے ۔ملک کے معاشی اور سیاسی حالات بدترین شکل اختیار کر رہے ہیں حکمران سیدنا صدیق اکبر ؓکے دور حکومت سے رہنمائی لے کر پالیسیاں ترتیب دیں اورعیش وعشرت کو ترک کرکے ان جیسی سادگی اختیار کرنے کا عہد کریں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔
حکمران حضرت ابوبکر صدیقؓ کے دور حکومت سے رہنمائی لیں، غلام شبیر قادری
Jan 16, 2023