13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس نے حضرت صدیق ؓکایوم وصال عقیدت واحترام سے منایا


لاہور (خصوصی نامہ نگار)13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے زیراہتمام سیدناصدیق اکبرؓ کایوم وصال انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا ۔آزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں یوم سالارختم نبوت کے حوالہ سے مختلف تقریبات کاانعقادکیاگیا ۔جن سے خطاب کرتے ہوئے تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان ودیگررہنماؤں پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری ممبرپنجاب اسمبلی مولانامحمدالیاس چنیوٹی،ڈاکٹرفریداحمدپراچہ،مفتی غلام حسین نعیمی،شیخ محمدنعیم بادشاہ،مولانامحمداسلم ندیم،قاری محمدحنیف حقانی ودیگرمقررین نے اشاعت اسلام کیلئے  سیدناصدیق اکبرؓکی بے پناہ خدمات اور فقیدالمثال کارناموں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہاکہ قیامت تک پیداہونیوالے منکرین ختم نبوت فتنوں کاخاتمہ درحقیقت مشن صدیقی ہے۔

ای پیپر دی نیشن