فیروزوالہ(نامہ نگار) بانی تحریک ختم نبوت اور ممتاز عالم دین الحاج پیرعلامہ نصیر احمد قادری نے کہاکہ خلیفہ اول یارِ غار سیدنا ابوبکر صدیق ؓسچے عاشق رسول تھے ۔ آپ ؓنے اپنے دور خلافت میں 36 لاکھ میل پرحکمرانی کر کے اسلام کا جھنڈا بلند رکھا ۔حکمران حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے طرز حکمرانی سے رہنمائی لیں ۔حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓنے امانت، دیانت، صداقت اور ایثار کی لازوال مثالیں قائم کیں ۔ان خیالات کا اظہار جامع مرکزی مسجد لبیک یارسول اللہ کامران پارک شاہدرہ میں یوم سیدنا حضرت ابوبکرصدیق اکبر ؓکے سلسلے میںمنعقد عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔