بزم پیغام لاہور کی جانب سے ایوانِ اقبال میں ایجوکیشنل فیسٹیول 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) بزم پیغام لاہور کی جانب سے ایوانِ اقبال میں ایجوکیشنل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس فیسٹیول میں 80 سے زائد سکولز اور کالجز کے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بڑی سیاسی،سماجی اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی اور بزم پیغام کے اقدام کو سراہا۔ طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف مقابلے،لیکچرز اور تربیتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے حافظ احمد، حسین عبداللہ، سیف اللہ فاروق، حسن عبداللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن