اسلام آباد (نامہ نگار) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر صوبائی حکومت سندھ، قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول سندھ پولیس، سندھ رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری، پاکستان آرمی اور وفاقی وزارت داخلہ کو مبارکباد دی ہے اور الیکشن عملے کے ساتھ مکمل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اتوار کو ترجمان الیکشن کمشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے خاص طور پر سیکرٹری الیکشن کمشن، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمشن، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ پولیس اور الیکشن کمشن کے عملے کو احسن طریقے سے انتخابات منعقد کروانے پر مبارکباد دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ان انتخابات کے انعقاد کو جمہوریت کے لئے نیک شگن قرار دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر/ مبارکباد