ہائیکورٹ کا لاجر بنچ  گورنر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر آج  سماعت کریگا


لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر آج ( پیر) کے روز سماعت کرے گا۔لارجر بنچ کی سربراہی جسٹس عابد عزیز شیخ کریں گے جبکہ دیگر ججز میں جسٹس چودھری اقبال، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔مقامی وکیل شبیر اسماعیل کی جانب سے دائر درخواست میں  موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کو گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے خط لکھا گیا، دونوں سربراہان نے خط کا جواب نہیں دیا، گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ کے اعتماد کا ووٹ کا نہیں کہہ سکتا۔اعتماد کے ووٹ کیلئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں، گورنر جاری اجلاس میں ووٹ کا نہیں کہہ سکتا، ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
سماعت آج

ای پیپر دی نیشن