آٹا بحران جاری، فیروزوالہ، نواح میں 10 کلو تھیلا 900 میں فروخت


فیروزوالہ (نامہ نگار) تحصیل فیروز والا کے علاقوں، چناب نگر، نمل چکڑالہ میں سستے آٹے کی بلیک میں فروخت بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ کوٹ عبدالمالک، امامیہ کالونی، فیروزوالہ، رانا ٹاؤن، مریدکے، نارنگ منڈی اور دیگر مقامات میں نگرانی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ خوراک کی طرف سے مہیا کیے جانے والا 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 روپے کی بجائے 800 تا 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چکی آٹا کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ یہ آٹا اب 140 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ گذشتہ 2 روز کے دوران گندم کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ گندم کی قیمت 5200 سے کم ہو کر 4100 تا 4200 روپے فی 40 کلو رہ گئی ہے۔ شہری سارا دن آٹا کی خریداری کے لیے مارے مارے پھرتے ہیں۔ انتظامیہ آٹے پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
آٹا بحران

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...