نارووال(نامہ نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے اور ہم عمران خان نے بے حد شکرگذار ہیں کہ انہوں نے پنجاب کے اندر وہ حکومت جسے 2018میں پنجاب کے مینڈیٹ پہ ڈاکہ ڈال کے چور دروازے سے پنجاب پر مسلط کیا تھا بجائے اس کے کہ ہم اس حکومت کو تحریک عدم اعتماد یاکسی اور آئینی راستے سے ختم کرنے کی تدابیر کرتے عمران خان نے اس غیر جمہوری حکومت کوجسے دھاندلی کے زور پر قائم کیا گیا تھا اپنے ہی ہاتھوں ذبح کرکے ختم کر دیا ہے پنجاب کی عوام آج یوم نجات منا رہے ہیں کہ پنجاب سے نااہل اور کرپٹ ترین حکومت کا خاتمہ ہوا ہے احسن اقبال نے کہا کہ پچھلے چار سال پنجاب کی عوام نے ایک ڈروانا خواب کی طرح گذراے ہیں ۔ عمران خان نے پنجاب سے اپنا انتقام لینے کیلئے اس شخص کو وزیر اعلی لگایا کہ کو خود عمران خان ملک کا سب سے بڑا ڈاکو کہا کرتے تھے اور پچھلے چند ماہ میں پنجاب کے اندر کرپشن کا بازار گرم ہوتے دیکھا ہے پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے سے پنجاب کو ایک نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات ملی ہے ۔ شہباز شریف دور میں پنجاب کے اندر دانش سکول قائم کئے گئے دیہاتوں میں شہروں جیسی سڑکیں بنا کر شہر وں کے ساتھ جوڑا گیا شہروں میں بہترین صفائی کا نظام کرکے ماڈل رول بنایا گیا پورے پنجاب میں صحت اور تعلیم کا جال بچھایا گیا مسلم لیگ ن کے پنجاب میں جو خدمت کی ہے دوسرے صوبوں کے لوگ اس کی مثال دیا کرتے تھے لیکن گذشتہ چار سالوں کے اندر اس محنت پر پانی پھیر دیا گیا ۔ انشاٗ اللہ تعالی اگلے الیکشن میں پنجاب کے عوام عمران نیازی سے انتقام لیں گے احسن اقبال نے کہ اس مرتبہ مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کو عبرت ناک شکست دے گی اور پی ٹی آئی کو ہم یاد کرائیں گے جنرل الیکشن سوشل میڈیا کا الیکشن نہیں ہوتا سوشل میڈیا پر آپ جھوٹ کی فیکٹریاں لگا کر پرپو گنڈا کر سکتے ہیں لیکن جب حقیقت کی دنیا میں عوام ووٹ ڈالتے ہیں۔
احسن اقبال