سرکاری خزانے سے اشتہاری مہم چلانے پر الیکشن کمشن کا سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو نوٹس


اسلام آباد(نیٹ نیوز)  سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سرکاری خزانے سے اشتہاری مہم چلانے پر الیکشن کمشن کی جانب سے سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔  نوٹس میں کہا گیا ہے سندھ حکومت نے الیکشن والے دن ترقیاتی منصوبوں کے میڈیا پر اشتہارات چلائے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اشتہاری مہم پر سرکاری خزانے سے پیسے خرچ کیے گئے، کوئی بھی سیاسی جماعت سرکاری خزانے سے اشتہاری مہم نہیں چلا سکتی۔الیکشن کمشن کی جانب سے سیکرٹری انفارمیشن سندھ کو آج جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر پیش ہو کر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے پر معاملہ مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمشن کو بھجوایا جائیگا۔
اشتہاری مہم

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...