پٹرولیم مصنوعات کے نرخ 31جنوری تک برقرار رہیں گے: اسحاق ڈار


لاہور+اسلام آباد (نیوز رپورٹر+خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 جنوری سے 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جا رہا۔  پٹرول کی قیمت 214 روپے80 پیسے، ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے پر برقرار رہے گی، مٹی کے تیل کی قیمت اس وقت 171 روپے83 پیسے ہے، اس میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 169 روپے ہے وہ بھی آئندہ 15 دن کیلئے برقرار رہے گی۔
اسحاق ڈار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...