بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشان ، متوسط طبقے کیلئے مرغی کا گوشت خریدنا مشکل ہوگیا 

Jan 16, 2023

اسلام آباد(صلاح الدین خان/سروے پورٹ)بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی سے ہر کوئی تنگ ،چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ عو ا م کی قو ت خر ید جو ا ب د ینے لگی۔ جہاںمہنگا ئی نے عو ام کی کمر توڑ دی ہے وہاں متو سط طبقے کے لیے مر غی کا گو شت خر یدنا مشکل ہو تا جا ر ہا ہے۔ با زا روںمیں دوکا نوں پر قیمتوں پر نوک جو نک کا سلسلہ جا ر ی ہے ۔ دوکا ن داروں کا کہنا ہے کہ ہو ل سیل سے ہی مر غی مہنگی مل ر ہی ہے۔ ا س پر کچھ منا فع ر کھ کر سیل کر نا ہما ر ی مجبو ر ی ہے۔پو لٹر ی  ایسو سی ا یشن  کا کہنا ہے۔سویا بین پر حکو مت کی جا نب سے ٹیکس ا ضا فے سے قیمتوں میں ا ضا فہ ہو ا ہے کیونکہ فیڈ مہنگی ہو گئی ہے پولٹری فارمز نے گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ مرغیوں کے خوراک کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرغیوں کی خوراک دگنی مہنگی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے چکن تو مہنگا ہو گا ہی جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب گوشت مہنگا ملے گا تو مہنگا ہی فروخت کریں گے۔سر وے رپور ٹ میں سا جد، نعما ن ، زین، عمر ا ن ، ا قبا ل ، دادو اور ا فتخا ر کا کہنا تھا کہ حکو مت کے مہنگا ئی کنٹر و ل کرنے  کے دعو ے صرف ا ور صرف ٹی وی اور ا خبارات کی  خبروں کی حدتک ہیں۔ عملی کا م ہو تا د کھا ئی  نہیں د یتا ہے۔ سیا ست دان ا قتدا ر کی  دوڑمیں  لگے ہیں ۔شہریوں عامر، ابراہیم، شکیل عباسی، مدثر خان نے حکومت سے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں یہ مہنگائی کہاں جا کر رکے گی۔ روزمرہ کھانے پینے کی اشیا پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں