اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی مجلس عاملہ ومسلم لیگ(ن) ٹریڈرزونگ اسلام آباد کے صدرجمشیداخترشیخ نے کہا کہ عمران نیازی نے پوری کوشش کی ملک کسی طورپردیوالیہ ہوجائے ،پونے چار سال کے اقتدار کی لائی تباہی کوموجودہ چند ماہ کی حکومت کے کھاتے میں ڈال کر عوام کوا س کے خلاف بھڑکا کر سڑکوں پر لایاجائے پھر یہاں بھی سری لنکا کے مناظر کودہرایاجائے،ان کی خواہش ہے کہ پاکستان اقتصادی طورپراس قدر لاغر ہوجائے کہ وہ سراٹھانے کے قابل ہی نہ رہے،عمران نیازی کی تمام ترسیاست کا ہدف اور مقصد مخالفین کوگالیاں دینا اورہر خرابی کیلئے انہیں ذمہ دار ٹھہراناہے اور اپنے آپ کودیانتداراور صاف ترین گراننے والے کے اور ان کے مقربین کے کرتوتوں کے بارے میں ثبوت منظرعام پر آ چکے ہیں۔مسلم لیگی رہنمانے جمشید اخترشیخ مزید کہاکہ سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد اتحادی حکومت کی محنت کا ثمر ہے،پاکستان ڈیفالٹ کر جانے کا پروپیگنڈا کرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرناچاہئیے،متاثرین سیلاب کی آواز کو عالمی فورمز پر پہنچانے پر وزیراعظم شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، موجودہ مشکل وقت میں وزیراعظم شہبازشریف کی بہتر حکمت عملی اور عالمی برادری کے سامنے بہتر موقف پیش کرنے کی وجہ سے پاکستان کو 11ارب ڈالر کی گرانٹ ملی ہے جو معاشی استحکام اور سیلاب متاثرین کیلئے مثبت قدم ہے۔
سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد اتحادی حکومت کی محنت کا ثمر ہے،جمشیداخترشیخ
Jan 16, 2023