ڈھرنال (ابرارحسین صابر) وفاقی وزیر مملکت اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں انکے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لئے بے شمار اقدامات کئے جا رہے ہیں وہ گزشتہ روز دورہ دوبئی کے دوران اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن سردار قیصر حیات خان ،معروف بزنس مین حاجی شاہد عمران تاجہ بارا کی جانب سے دیئے گئے عشایئے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر انکے اسٹاف آفیسر عبدالرزاق ،ڈویژنل صدر سپورٹس ونگ مدثر نواز بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں انکے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے بیرونی ممالک میں روزگار کی فراہمی کے مواقع پیدا کرنا اولین تر جیحا ت میں شامل ہے۔ اس ضمن میں متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں بیرون ممالک ملازمت کے لئے راہ ہموار ہوں انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ سمندر پار پاکستانیز کا اپنے وطن کی ترقی و خوشحالی میں انتہائی اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملکی وقار میں اضافہ کیا اور ثابت کیا کہ وہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے حقیقی جانشین ہیں۔