جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل جنڈ کے گاؤں مکھڈ شریف میں موجود واحدسرکاری ڈسپنسری میں تعینات ڈاکٹرمسلسل غیر حاضرکئی ماہ سے گھر بیٹھے تنخواہ بٹورنے لگا ڈاکٹر کی مسلسل غیرحاضری کی وجہ سے ڈسپنسری میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کے پسماندہ ترین ہزاروں نفوس پر مشتمل گاؤں مکھڈ شریف کی واحد سرکاری ڈسپنسری میں تعینات ڈاکٹرکئی ماہ سے مسلسل غیر حاضر ہے اور گھر بیٹھے تنخواہ بٹور رہا ہے اہل علاقہ نے محکمہ صحت کے اعلی حکام کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرائی جس پر متعلقہ حکام نے باضابطہ خود ڈسپنسری میں تعینات ڈاکٹر کی مسلسل غیرحاضری کوخود چیک کیا لیکن تاحال ڈاکٹر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور ڈاکٹر گھر بیٹھے تنخواہ بٹور رہا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلی حکام اور تحصیل انتظامیہ سے مکھڈ شریف کی ڈسپنسری میں تعینات ڈاکٹر کے خلاف فوری کاروائی کرنے اور ڈسپنسری میں مستقل ڈاکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔