موسم سرما ویلوٹ کے اُجلے پیرہن سے روشن 


کافتان ، انگرکھا ، فراک اور شالز کا فیشن 
ویلوٹ کو جوڑوں پرسلوراور گولڈن سکرولنگ ، مکیش ، زردوزی ، شیشے ، ستارے اورموتیوں سے سجائے جا رہے ہیں۔
 ویلویٹ میں رنگ تیز اور خوبصورت ہوتے ہیں لہذا اپنی شخصیت کے مطابق رنگوں کا انتخاب کریں۔
ویلوٹ کے جوڑوں پر روایتی کام کے ساتھ خوبصورت ایمبرائیڈری اور ریشمی دھاگے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عنبرین فاطمہ 
اس برس سردیوں میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ویلوٹ کے پہناوے بہت زیادہ مقبول ہیں ۔ ویلوٹ کے ملبوسات خوبصورتی اور نزاکت سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ سردی سے تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں ۔ویلوٹ میں ایک اور گہرے رنگ کے ملبوسات نہایت ہی دیدہ زیب لگتے ہیں۔ ویلوٹ کے جوڑے سلوراور گولڈن سکرولنگ ، مکیش ، زردوزی ،ایمبرائیڈری ، ریشمی دھاگے کاکام ، شیشے ، ستارے ،موتیوں سے سجائے جا رہے ہیں۔ بلاشبہ گہرے رنگوں پر نفیس کڑھائی ، آنچل اور دامن پر لگے نازک اسٹونز  ویلوٹ ملبوسات کو بارونق اور جاذب نظر بنا دیتے ہیں ۔ یہ زہن میں رہے کہ ویلوٹ کے کپڑوں پر اگر آپ مکیش یا زردوزی کا کام کروائیں گی تو کام ہیوی نہیں ہونا چاہیے۔ فیشن تبدیل ہوتا رہتا ہے کوئی بھی فیشن سدا نہیں رہتا یہی وجہ ہے کہ ہر سال اس میں مختلف قسم کے تجربات کئے جاتے ہیں ،اس وقت جہاں دوسرے کپڑے ڈیزائنر کی ترجیحات میں ہیں وہیں ویلوٹ میں بھی تجربات کئے جارہے ہیں ۔ ویلوٹ کے خوبصورت اور دیدہ زیب رنگوں پر کام انکی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے ۔ کہیں ویلوٹ کے مکمل ڈریس زیب تن کئے جارہے ہیں تو کہیں دیگر سٹف کے جوڑوں کے ساتھ ویلوٹ کی شالز استعمال کی جا رہی ہیں۔ موسم سرما میں چونکہ ویلوٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے اس لئے بہت ضروری ہے کہ اس میں آپ جس بھی رنگ کا انتخاب کریں وہ آپ کی شخصیت کے مطابق ہونا چاہیے۔ ویلویٹ میں رنگ کافی تیز اور خوبصورت ہوتے
 ہیں لہذا اپنی شخصیت کے مطابق رنگوں کا انتخاب کیا جائے۔ اور ویلوٹ پر کام نفیس انداز میں ہونا چاہیے بہت زیادہ ہیوی کام جوڑے کی بناوٹ کے حساب سے ہوتو اچھا لگتا ہے۔ ویلوٹ شالز کی اس وقت مارکیٹ میں خاصی ورائٹی موجود ہے ہر دوسرے برینڈ نے خوبصورت ہلکے پھلکے کام والی ویلوٹ شالز متعارف کروائی ہیں ، ویلوٹ شالز جوڑوں کی خوبصورت میں مزید اضافہ کر دیتی ہیں۔ ویلوٹ کے جوڑوں پر خوبصورت ایمبرائڈری  بہت پسند کی جا رہی ہے ، اس میں زردوزی قابل زکر ہے ، پرانے وقتوں میںیہ کڑھائی سلک، برو کیڈ پر موتیوںاور

 کئی طرح کے بیش قیمت جواہرات سے جاتی تھی لیکن اب اس کی جگہ ریشمی دھاگوں، سونے چاندی کی پولش والے کاپر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تِلّہ، دبکہ، شیشوں اور ستاروں سے زردوزی کا کام خاص طور پر سِلک، بروکیڈ اور ویلویٹ پر ہی کیا جاتا ہے۔ویلوٹ کے ملبوسات میں آج کل ، ویلوٹ پینٹس ، ویلوٹ شال ، ویلوٹ غرارہ ، ویلوٹ شرارہ ،ویلوٹ قمیض ،ویلوٹ گھاگھرا، ویلوٹ کافتان ، ویلوٹ پر ہلکا اور ہیوی کام ،ستارے موتی ، مشینی کڑھائی ،ویلوٹ انگرکھا جالی دوپٹہ خاصا مقبول ہے۔ ان جوڑوں کو کندن ہار ، کڑے ، بڑے پرلز کی مالائیں ،مینا کاری جیولری ، نورتن جیولری، ہیوی بالیاں ، بڑے نگینوں کی انگوٹھیاں ، ہلکا ، کہور ، ماتھا پٹی ، جھومر ، بندیا ، ٹیکا ، لاکٹ جھمکے ، مالا ،ست لڑا ، رانی ہار اور سافٹ میک اپ ، کرلی ہیئر ،گہری لپ اسٹک ، جوڑے، چُٹیا کے ساتھ تیاری کو آخری مراحل میں پہنچایا جاتا ہے۔ 
ویلوٹ کی لمبی فراکس کے گلے دامن پر کڑھائی کے ساتھ شیشہ ورک کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں لاہور میں ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا اس میں ویلوٹ کے جوڑوں کی بھی نمائش کی گئی ، ویلوٹ کے جوڑوں کے مشرقی اور مغربی انداز دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ ذہن میںرہنا چاہیے کہ ویلوٹ کو امبیلش منٹ اور ایمبرائڈری مزید منفرد بنا دیتی ہے۔اس وقت ویلوٹ کے علاوہ جوکپڑے مقبول ہیں ان میں شارٹ کرتا، کاٹن، نیٹ، ڈیجیٹل پرنٹڈ پشواز، ٹشو جیکٹ، ساڑھی، لانگ شرٹ سائیڈ اوپن، شارٹ فرنٹ اوپن جیکٹس کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ جہاں تک اس سال کے عروسی جوڑوں میں فیشن ٹرینڈز کی بات ہے تو اس لمبی قمیضیں،مہارانی فراکس ،انار کلی فراکس ،بارہ کلیوں والا فراک ،راجستھاتی فراک ،لہنگے ،غرارے ،پشواس ،بیل باٹم ،فلیپرز اور سیگریٹ پینٹس خاصی مقبول نظر آرہی ہیں۔ پچھلے سال سال کیپریز اِن رہے اس سال ابھی دیکھنا ہے کہ ان کا فیشن واپس لوٹتا ہے یا نہیں۔ کام والی پرنٹٹد بڑی چادروں کیساتھ سادے سوٹ زیب تن کئے جا رہے ہیں۔پرنٹڈ جوڑوں کیساتھ صرف ایک رنگ کے دوپٹے بھی خواتین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔رائو سلک اور جامہ وار کی چادریں بھی فیشن میں کافی مقبول ہیں ۔ جالی ،شفون،اوگینزا،بنارسی کپڑوں پر روایتی کام کیا جا تا رہا۔ اس کے علاوہ جوڑوں پر روایتی کام کروانے کی روایت برقرا ر ہے،نقشی،دبکہ،ستارا گوٹے کا خاصا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوپٹوں کو اورگنزا کی ڈھائی سے تین انچ کی پائپنگ لگائی جا تی رہی۔سافٹ کلرز اِن ہیں گہرے اور ہلکے رنگوں کا امتزاج ہر کلیکشن کا خاصا ہیں۔بہت زیادہ شارٹ قمیضیوں کی بجائے لمبی قمیضوں کو ہی سیگریٹ پینٹس اور مختلف قسم کی ٹرینڈی شلواروں کیساتھ زیب تن کیا جارہا ہے ۔ دلہنیں عروسی جوڑا ہر رنگ میں بنا رہی ہیں لیکن لال رنگ میں عروسی جوڑے بنانے کا فیشن ایک بار پھر لوٹ آیا ہے اب دلہنیں لال رنگ کو ہی ترجیح دے رہی ہیں۔پچھلے برس کی طرح اس برس بھی سافٹ اور پنک میک اپ فیشن میں ہے۔ آنکھوں کا گہر ا میک اپ اور ہلکی فائونڈیشن کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔بالو ں کے انداز نہایت سادہ ہیں، دلہنیں ہیوی جوڑے بنانے کی بجائے ہلکے پھلکے جوڑے اور کرلی ہئیر کے سٹائل بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بالوں میں مختلف رنگوں کی پنیں ، پھول ، گجرے لگائے جا رہے ہیں۔مسرت مصباح کہتی ہیں کہ مارکیٹ میں طر ح طرح کے میک اپ موجود ہیں لہذا معیاری میک کا استعمال کریں اس سے جلد خراب نہیں ہوتی اور بال سٹریٹ کرنے سے پہلے اس پر سیرم ضرور ایپلائی کریں۔ 
final  

ای پیپر دی نیشن