لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کوالیفائیڈ کوچز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ملک میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن وسائل کم ہونے کے باعث یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کےلئے ضلعی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ قطر میں ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند بات تھی جس کا کامیابی کےساتھ اختتام پذیر ہوا اور قطر کی اس کامیابی کو پوری دنیا کی عوام نے سراہا ہے۔ملک میں کھیلوں کی ترقی کےلئے اکیڈمیز کا قیام ضروری ہے۔ حکومت اور فیڈریشنز کو ان کی مالی معاونت کرنی چاہئے۔
کھیلوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے کھلاڑیوں کی فٹنس ‘ کوالیفائیڈ کوچز پر توجہ دینے کی ضرورت :مجاہد اللہ ترین
Jan 16, 2023