اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جنیواکانفرنس میں عالمی برادری کا اعتماد جیت لیا،وفاقی حکومت نے مشکل حالات میں بھی ہمت نہیں ہاری، ملک کو عالمی تنہائی سے نکالنابڑاکارنامہ ہے، عمران نیازی نے ملک کو بدنام کیا جبکہ پی ڈی ایم قیادت نے عالمی دنیا کاپاکستان پر اعتماد بحال کرایا،جنیواکانفرنس میںعالمی برادری اور دوست ممالک کی جانب سے سیلاب جیسی آفت کے بعد متاثرین کی بحالی اور معاشی ابتری سے بچانے کیلئے پاکستان کی کھلے دل سے مدد کرنے کااعلان بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)ایک سوچ اور نظریے کا نام اور اس کا منشورملک وقوم کی خدمت اور ملک کی تعمیروترقی ہے، توشہ خانہ اور تحریک انتشار کا انتخابی میدان میں ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کیلئے قوم قائدمسلم لیگ(ن) نواز شریف کے اس نظریے کے ساتھ کھڑی ہے، قائدنوازشریف پاکستانی قوم کے مسیحا اور محسن ہیں، محب وطن لیڈر کو بیٹے کوایک اقامہ پرتنخوا نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے فارغ کیاگیا،پوری قوم جانتی ہے اس وقت ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔