جنیوا کانفرنس کی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتاہے،فرح نازاکبر 


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرفرح نازاکبرنے کہاہے کہ حالیہ جنیوا کانفرنس کی کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم شہبازشریف کو جاتاہے،وزیراعظم شہبازشریف کے منظم سفارتی رابطے رنگ لے آئے ہیں، جنیواکانفرنس میںدنیا کے تمام قابل ذکرملکوں نے عالمی موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں پاکستان میں ہونیوالے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور خطیر  مالی نقصان کا احساس کرتے ہوئے انسانیت کی بنیاد پر حسب توفیق سیلاب زدگان کی مدد کرکیایک اچھی روایت کو جنم دیا ہے، پاکستان کے زندہ ضمیر اور باشعور عوام مصیبت کی اس گھڑی میںسیلاب زدگان کی بحالی کیلئے مالی مدد فراہم کرنیوالے دوست ملکوں کے جذبہ ایثار کوہرگز فراموش نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے قائد مادروطن کے محروم طبقات کی بحالی و خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں،جب ملک کا سابق وزیراعظم ہی کسی ملک کے دشمن کی طرح کہے گاکہ ملک معاشی طورپر ڈیفالٹ کرنے جا رہاہے تو پھر ایسے ملک کو کسی اور دشمن کی ضرورت ہی نہیں ہے،اس نالائق شخص کی وجہ سے روز بروز معاشی مسائل میں اضافہ ہورہاہے،عمران نیازی کواگر ذرا سی بھی پاکستان سے محبت ہوتی تو وہ ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی بجائے واپس قومی اسمبلی آ کر بطور اپوزیشن لیڈر اپنا رول پلے کرتے۔

ای پیپر دی نیشن