راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن صوبہ بلوچستان احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ اقتدار کیلئے آپس میں لڑتیں تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں عوام کا اعتماد کھو چکیں،ملک کی ڈوبتی کشتی کو ساحل مراد تک پہنچانے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی انتظامی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا یا جائے،ہر استحصال سے پاک مصطفوی معاشرے کا قیام ہماری منزل ہے،2025تک ایک کروڑ تربیت یافتہ کارکنان کا ہدف پورا کریں گے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں ضلعی عہدیداروں کے ایک اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہو چکی،وہاں کے ہر ضلع میں مساجد ،مدارس اور سکول قائم کر رہے ہیں جس سے وہاں تحریک منہاج القرآن کا نٹ ورک بڑی تیزی سے فروغ پذیر ہے۔اجلاس میں مرزا آصف،ملک سلیم دیوانہ،سہیل عباسی،ملک منظور،پروفیسر عثمان، ریاض محمود،ملک اجمل،فرقان یوسف،عثمان ارشد، مظہر الحق اور دیگر راہنما شریک تھے۔
اقتدار کیلئے لڑتیں سیاسی جماعتیں عوام کا اعتماد کھو چکیں، احمد نواز انجم
Jan 16, 2023