اسلام آباد(وقائع نگار )راول ٹاؤن گرلز ہایئر سکینڈری سکول کی 40 سالہ پرانی بوسیدہ چاردیواری زمین بوس قدرت نے محلے کے رھائشیوں کو جانی نقصان سے بچا لیا۔سابق چیئرمین یونین کونسل راول ٹاون ظہیر احمد شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بوسیدہ چاردیواری کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے راول ٹاؤن گرلز ھایئر سکینڈری سکول کی بوسیدہ دیوار آج 15 جنوری 2022 کو صبح سویرے زمین بوس ھو گئی۔راول ٹاؤن کا گرلز سکول کی حالت پاکستان کے پسماندہ ترین علاقوں کے سکولوں سے بھی بد تر ھے40 سال قبل بننے والی چار دیواری جو کہ انتہائی بوسیدہ حالت میں ھے اس کے بارے میں ایف ڈی ای اور منسٹری آف ایجوکیشن کے متعلقہ حکام کو بار ھا بار زبانی اور تحریری طور پر سکول کی بوسیدہ چاردیواری اور عمارت کی خستہ حالت کے بارے میں آگاہ کیا جاتا رھا ھے لیکن متعلقہ حکام نے ہمیشہ ہی ٹال مٹول سے کام لیتے ھوئے اس معاملے کو نظر انداز کیا ۔چیئرمین یونین کونسل راول ٹاؤن مارگلہ ٹاؤن سید ظہیر احمد شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ بوسیدہ چاردیواری کا کام ھنگامی بنیادوں پر ایک ھفتے کے اندر مکمل نہ کیا گیا تو اھلیان علاقہ متعلقہ حکام کے خلاف سراپہ احتجاج ھوں گے