پنجاب فوڈز اتھارٹی کی راولپنڈی میںمیرج ہالز کی چیکنگ

Jan 16, 2023

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈز اتھارٹی نے راولپنڈی میں 15، اٹک میں 18، جہلم میں 18 اور چکوال میں 3 میرج ہالز کی چیکنگ کی ،مونو سوڈیم گلوٹامیٹ (چائنیز سالٹ)، ملاوٹی مصالحہ جات، ناقص رنگ، کولڈ ڈرنکس، گھی اور مضر صحت کیمیکلز موقع پر تلف کیا گیا،قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر 13 شادی ہالز کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ملک کے مطابق صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اجزا سے اشیا بنانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں،  معمولی نقائص پر 29 ہالز مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں