پنجاب اسمبلی تحلیل،چشتیاں سے پی ٹی آئی کے ملک مظفر 3ماہ ایک دن ایم پی اے رہے


چشتیاں(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی تحلیل، چشتیاں کے ملک مظفر 3ماہ ایک دن ایم پی اے رہ کر 56سال قبل 4ماہ تک ایم پی اے رہنے والے اپنے والد کا ریکارڈ نہیں توڑ سکے۔ملک مظفر خاں نے چشتیاں کے صوبائی اسمبلی حلقہ 241کے ضمنی الیکشن میں16 اکتوبر 2022کوکامیابی حاصل کی تھی۔ملک مظفر کے والد چشتیاں کی سیاسی وسماجی شخصیت ملک سیف اللہ خاں نے 7مارچ 1977کے الیکشن میں چشتیاں کے صوبائی اسمبلی حلقہ 228میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ اور تلوار کے نشان پرکامیابی حاصل کی تھی لیکن 9جماعتوں کے قومی اتحاد نے 5مارچ 1977کے قومی اسمبلی کے دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھااور 7مارچ کے صوبائی اسمبلی الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔جنرل ضیا الحق نے 5جولائی 1977کووزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کو معزول کرکے قومی وصوبائی اسمبلیاں توڑ دیںاور مارشل لا لگادیا۔اس طرح ملک سیف اللہ خاں 4ماہ تک صوبائی اسمبلی کے ممبر رہے۔

ای پیپر دی نیشن