رحیم یارخان ( خبر نگار خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر صائمہ طارق نے کہاہے کہ عمران خان کی سیاسی بصیرت سے جلد انتخابات ہوں گے، پی ڈی ایم ٹولے کو عمران خان کیخلاف ہر سازش میں منہ کی کھانی پڑی، انشاء اللہ آنے والا دور عوام کی طاقت سے پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا، انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی علامت اور عوام کی سب سے بڑی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہاکہ قوم اب (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے بہکاوے میں آنے والی نہیں بلکہ ان چور لٹیروں سے بخوبی واقف ہوچکی ہے، ملک کا دیوالیہ نکالنے والی امپورٹڈ حکومت جلد احتساب کا سامنا کرے گی اور عوام انتخابات میں ان کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر انتخابی مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور انشاءاللہ فتح حق کی ہوگی پاکستان تحریک انصاف سرخرو ہوگی۔
عمران خان کی سیاسی بصیرت سے جلد انتخابات ہوں گے
Jan 16, 2023