الیکشن کے میدان میں عوامی طاقت سے عمران خان کا مقابلہ کریں گے:بابو لیلارام 


 رحیم ےارخان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے ضلعی صدر بابو لیلارام نے کہا ہے کہ الیکشن کے میدان میں عوامی طاقت سے عمران خان کا مقابلہ کریں گے اور ان کی جماعت کو پنجاب میں بھرپور شکست دیں گے عمران خان کی روایتی ضد اور ہٹ دھرمی کی سزا ان کو الیکشن کے نتایج میں بھگتنا پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگی متحرک ہوناشروع ہوگئے ہیں،کارکنان کو اگلے الیکشن کے لئے تیاری کریں مریم نواز اور میاں نواز شریف جلد پاکستان واپس آ رہے ہیں، مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے اور مسلم لیگ ن ہی اس ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن