کوٹلی نجابت ( نمائندہ نوائے وقت )تحصیل شجاع آباد بار ایسوسی ایشن الیکشن میں رانا طفیل نون گروپ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ،، پولنگ کے دوران 353 وکلاءنے ووٹ کاسٹ کیا۔جن میں سے دو ووٹ مسترد ، جبکہ 351 ووٹ کی گنتی ہوئی جس میں صدارت امیدوار میاں ایاز بودلہ 220 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے اور اس کے مقابلے میں ملک عمران کھاکھی نے 132 ووٹ لےکر ہارگئے ۔جنرل سیکرٹری اسخاق بھٹی پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔ نائب صدر راو¿ شہزاد سلیم 185 ووٹ لےکر کامیاب ،، جوائنٹ سیکرٹری کرم حسین کھاکھی 200 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔ فنانس سیکرٹری ملک راشد آرائیں 182 ووٹ لےکر کامیاب۔ لائبریری سیکرٹری ملک شہزاد فدا کمبوہ اور جام شاہد حسین بھٹی دونوں امیدوار نے 175 ووٹ لےکر برابر رہے۔ کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے خوب بھنگڑے ڈالے اور جیت کا جشن منایا۔
شجاع آباد بار الیکشن : رانا طفیل نون گروپ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب
Jan 16, 2023