وزیر اعلیٰ سندھ کی پولیس اور پولنگ عملے کو شاباشی

Jan 16, 2023


کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پرامن کروانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا، جس کے لیے وہ شاباشی کے مستحق ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ تمام پولنگ عملہ خاص طور پر اساتذہ اور دیگر اداروں کے ملازمین نے بہترین طریقے سے اپنے فرائض انجام دیے۔بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ نے بہترین انتظامات کیے، جس کے لیے انہیں بھی شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے امن امان کی نازک صورتحال کے باوجود اچھے طریقے سے انتخابات کا انعقاد کیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں صوبے کی پوری انتظامیہ کو بھی شاباشی دیتا ہوں جنہوں نے انتخابات کے انعقاد کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ

مزیدخبریں