فاضل پور ( نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی فاضل پور کی حدود میں واقع موضع کوٹلہ خان محمد کے رہائشی محمد اقبال لشاری کی رہائش گاہ پر تقریب کے دوران جھمر پارٹی شروع تھی کہ اچانک فائرنگ شروع ہو گئی فائر لگنے سے فیاض سامٹیہ نامی شخص شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کو فائر نزدیک سے مارا گیا ہے تاہم پولیس کے مطابق مقامی پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر تین اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔