جام پور(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل جام پور کے ہسپتالوں میں ادویات کے ایک کے بعد ایک بحران ہیپاٹائٹس انسولین کی ادویات کے ساتھ ٹی بی کی ادویات کی شدید قلت ہزاروں مریض سسکیاں لینے لگے۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جام پور سمیت دیگر قصبوں محمد پور دیوان داجل کوٹلہ مغلاں کی ہسپتالوں میں انسولین ہیپاٹائٹس کے ساتھ ٹی بی کی ادویات کا کوٹہ بھی ختم ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق تحصیل جام پور کی تمام چھوٹی بڑی ہسپتالوں میں ہزاروں مریض زیر علاج ہیں ادویات کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے موذی امراض میں مبتلا ادویات کی قلت کے باعث ایڑھیاں رگڑنے لگے ہیں ہسپتالوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہو رہے ہیں لیکن ادویات مل نہیں ہی علاوہ ازیں اکثریت مریضوں کی مالی حالت انتہائی کمزور ہونے کے باعث بازار سے ادویات نہیں خرید سکتے جو سرکاری ہسپتالوں میں کے چکر کاٹنے کے بعد موذی امراض کی وجہ سے تڑپ رہے ہیں اکثر مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ناک بتائی جارہی ہے اور وہ حکمرانوں کو بدعائیں دے رہے ہیں انہوں نے فوری طور پر ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
جام پور میں انسولین اور ہیپاٹائٹس کی ادویہ نایاب‘ مریضوں کو مشکلات
Jan 16, 2023