نوشہرو فیروز میں خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کا یو م شہادت منایا گیا

ٹھاروشاہ (نمائندہ رپورٹ) ٹھاروشاہ سمیت پورے ضلع نوشہرو فیروز میں خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کا یو م شہادت منایا گیا۔ عادلانہ نظام اور دیانتدار معاشرے کے قیام کیلئے خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق کی تعلیمات کو عام کرکے ان پر عمل کرنا ہوگا‘ قاری خالد رحمانی۔سیدنا صدیق اکبر نے اسلام کے احیاء  کیلئے مشکلات کو برداشت کیا، ظالمانہ، جابرانہ نظام کے خلاف ہمیشہ حق کے علم کو بلند کیا : مولانا نعمت اللہ فاروقی۔ تفصیلات کے مطابق ٹھاروشاہ سمیت نوشہروفیرو۔مورو۔ کنڈیارو۔ محراب پور میں خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر کے یوم وفات پر سنی رابط کونسل نوشہروفیرو کی جانب سے ایک مرکزی ریلی نکالی گئی۔ مرکزی ریلی کی قیادت قاری خالد رحمانی۔ نعمت اللہ فاروقی۔مولانا سربلند صدیقی۔ قاری فیصل حیدری۔ رانا عمر دراز فاروقی  نے کی، جبکہ ریلی کا آغاز فردوس مسجد سے ہوا ریلی  شاہی بازار۔ اللہ چوک سے ہوتی ہوئی  پریس کلب  پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر قاری خالد رحمانی۔ مولانا نعمت اللہ فاروقی اور دیگر نے ریلی میں شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عادلانہ نظام اور دیانتدار معاشرے کے قیام کیلئے خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر کی تعلیمات کو عام کرکے ان پر عمل کرنا ہوگا دوجہانوں کے سردار حضور اکرم ؐ کے بہترین رفیق اور شمس نبوت نے ضیاء  پوشی فرمائی تو پہلی کرن سیدنا صدیق اکبر پر پڑی اور ایسی پڑی کہ کندن بنا دیا اپنایا تو ایسا اپنایا کہ آج تک جدا نہ ہوسکے۔  ان کی اہمیت اپنی اولادوں کے دلوں میں ڈالیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان وزیر اعظم، آرمی چیف، وزیر اعلی سندھ سے یہ مطالبہ کیا ہے سیدنا صدیق اکبر کے یوم وفات کو سرکاری سطع پر منانے کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن