حیدرآباد(بیورو رپورٹ)بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ کیلئے حیدرآباد میں ہونے والی پولنگ کے دوران امریکن کواٹرزکی یونین کمیٹی 105کیلئے خالد میموریل ہائی اسکول میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشن میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک جماعت کے مردکارکنان نے خواتین کے پولنگ بوتھ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پیپلز پارٹی و تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان میں تلخ کلامی کے واقعات ہوئے اور دونوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے تاہم ایس ایچ او حالی روڈ نے اپنے عملے کے ہمراہ فوری پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔
حیدرآباد میں پولنگ کے دوران کشیدگی‘پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا
Jan 16, 2023