حضرت ابوبکرؓ کا طرز ِ حکمرانی رعا یا کی داد رسی کی روشن مثال ہے: حافظ عبدالرحمن


 کامونکی(نمائندہ خصوصی)سیدنا ابوبکر صدیق نے امور مملکت کے فرائض انسانیت کی عملی خدمت کے ساتھ انجا م دیئے، آپ کا طرز ِ حکمرانی رعا یا کی داد رسی کی روشن مثال، حکمرا نوں اور امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث کامونکی کے امیر حافظ عبدالرحمن نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیقؓ عشق مصطفی ؐکے پیکر و جاں نثار صحابی تھے، آپ نے جرا ت کے ساتھ جھوٹے مدعیان نبوت کے فتنے کی سرکو بی کر کے اسلام کی اعلیٰ اقدار کا تحفظ کیا۔ خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبرؓملت اسلامیہ کے عظیم محسن ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں نظام خلافت سنبھالا اور بہادری کے ساتھ تمام مسائل کا خاتمہ کیا۔آپؓ نے سب سے پہلے کلمہ پڑھا اور کسی مشکل میں حضوراکرم ؐ کا ساتھ نہ چھوڑا۔انہوں نے کہاکہ حضرت سیدنا صدیق اکبرؓکو ایسی رفاقت میسر آئی کہ تاریخ انسانیت اسکی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...