ملتان،قطب پور، جلہ آرائیں، اڈا لاڑ ( نمائندہ خصوصی، خبر نگار، نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت )قائم مقام آر پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں واقع شجاع آباد چائنیز کیمپ کے تمام تر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی پی او ملتان نے رینجرز اور ایس پی یو کے افسران بھی ملاقات کی۔ چینی کیمپ میں انہیں سیکیورٹی و دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل مخدوم رشید سعادت چوہان، انچارج سیکیورٹی راو¿ صنوبر علی، ایس ایچ او بستی ملوک حماد خان، ایس پی یو و دیگر افسران بھی سی پی او ملتان کے ہمراہ تھے۔دریں اثنائقائم مقام آر پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں واقع میں چائنیز کیمپ کا وزٹ کیا۔ ایس ڈی پی او مظفر آباد ابراہیم خان دریشک، انچارج سکیورٹی راو¿ صنوبر علی اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ قائم مقام آر پی او نے رینجرز کے افسران کے ہمراہ کیمپ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔قطب پورسے خبر نگار، جلہ آرائیں سے نامہ نگارکے مطابق قائم مقام آر پی او ملتان شاکر حسین داوڑنے لودھراں میں اراضی تنازع پر فائرنگ سے قتل ہونے والے 5 افراد کے علاقے کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ ڈی پی او لودھراں راو¿ نعیم شاہد، ڈی ایس پی صدر سرکل خالد جاوید جوئیہ اور انچارج انوسٹیگیشن تھانہ جلہ آرائیں مشتاق حسین چانڈیہ بھی اس موقع پر آر پی او ملتان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر آر پی او ملتان کو وقوعہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آر پی او ملتان شاکر حسین داوڑ مقتول افراد کے ورثاءسے بھی ملے، ان سے تعزیت کی، اس وقوعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور یقین دہانی کروائی کہ ان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور ملوث افراد کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
قائم مقام آر پی او