کراچی(این این آئی)سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت بلدیہ غربی و کیماڑی میں کام کرنے والی چائنیز کمپنی کے ڈیلی ویجرز و کنٹریکٹ ملازمین نے ماہوار تنخواہ تاحال ادا نہ ہونے کے خلاف بلدیہ ٹائون آفس نزد روبی سنیما کے سامنے احتجاج شروع کردیا۔ احتجاج کے دوران ایک پرائیویٹ کار AVS779 نے ملازمین کو کچلنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ملازم محمد عظمت کو کچلتے ہوئے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا جو بعد ازاں دوران علاج چل بسا۔ جس سے احتجاج پر بیٹھے ملازمین میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا۔ اس دوران میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے انچارج بلدیہ ٹائون راجہ عاصم شہزاد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لے کر الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ کو آگاہ کیا۔ الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ، مرکزی رہنمائوں اشرف اعوان، جاوید بلوچ، گل اسلام، حیب الرحمن اعوان، وارث گلناز، راجہ عاصم شہزاد اور دیگر نے ایم ڈی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیلی ویجرز کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں ادا کی جائیں اور قتل کا مقدمہ ذمہ دار گاڑی AVS779 کے مالک و ڈرائیور کے خلاف درج کیا جائے۔
بلدیہ ٹائون سولڈ ویسٹ کے ملازمین تنخواہوں سے محروم، سراپا احتجاج
Jan 16, 2023