حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں بھی پانچ رو زہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ڈپٹی کمشنر تو قیر الیاس چیمہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نیئر عمران حیدر، ایم ایس ڈاکٹر کیپٹن اسد اکرم ، اے ایم ایس ڈاکٹر جہاںزیب ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے بچائو کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کیا جائے۔والدین محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں، تا کہ انکے بچے جسمانی معذوری سے محفوظ ر ہ سکیں۔ سی ای او اہیلتھ ڈاکٹر نیئر عمران حیدر نے بتا یا کہ محکمہ صحت کی جانب سے 998ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو عوامی مقامات ، بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن،سکولوں اور گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائینگی۔اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ڈپٹی کمشنر تو قیر الیاس چیمہ کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی ۔
حافظ آبادمیں بھی انسداد پولیو مہم شروع،ڈپٹی کمشنرنے بچوں کو ویکسین پلائی
Jan 16, 2023