حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت( جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی، جماعت اہلنست کے ضلعی امیر علامہ فیصل ندیم کیلانی نے کہا خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق نے اسلام کیخلاف اٹھنے والے فتنوںکی جس انداز میں بیخ کنی وہ اسلامی تاریخ کا ایک ذریں اور انمول باب ہے۔ دوسری جانب سنی علماء کونسل ضلع حافظ آباد کے زیر اہتمام جناح پبلک ہال میں علامہ عادل شیر فاروقی کی زیر سرپرستی سیمینار سے علماء نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وفات پر ملک بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے۔