ہوشربا مہنگائی سے تنگ عوام خودکشیوں  پر مجبور ہوچکے:میاں لیاقت علی


نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)ملک میں روزبروز بڑھتی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی دفتر جماعت اسلامی سے شروع ہو کر حیدریہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی احتجاجی ریلی میں شریک شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلی میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں اور کارکنان کے علاوہ شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء  نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے راہنماؤں میاں لیاقت علی،سردار عبدالرزاق اور میاں مظہر اقبال ساجد نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی سے تنگ عوام خودکشیوں  پر مجبور ہوچکے جبکہ حکمرانوں کو بیرون ممالک دوروں اور عیاشیوں سے فرصت نہیں حکومت اشیائے خوردونوش آٹا ڈالیں گھی چینی گوشت بجلی گیس کی قیمتیں کم کرے تاکہ عام متوسط طبقہ کی پہنچ میں ہوں اور وہ بآسانی اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...