تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل  کوٹ رادھاکشن کی تنظیم سازی  مکمل‘ فیصل علی انصاری صدر منتخب


کوٹ رادھاکشن (نامہ نگار) تحصیل کوٹ رادھاکش کی تنظیم سازی مکمل کردی گئی ۔ صدر یوتھ وِنگ ضلع قصور علی حمزہ خان اورجنرل سیکرٹری حیدرساہدوی نے تحصیل کوٹ رادھاکشن کی تنظیم سازی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے صدر فیصل علی انصاری، جنرل سیکرٹری آصف صدیق چھینہ اور دیگر پوری کابینہ کو منتخب کرلیا گیا ۔ صدر فیصل علی انصاری اور جنرل سیکرٹری آصف علی چھینہ کو منتخب ہونے پر سردار راشد طفیل ، رانا تنویر حیات، سردار امجد طفیل ، نیاز علی ڈوگر، ملک خرم شوکت، فاروق احمد ہانس، چوہدری عارف ندیم اور دیگر نے مبارک باد پیش کی ۔  

ای پیپر دی نیشن