واربرٹن(نامہ نگار) واربرٹن کے بازاروں کو خوبصورت بنانے کیلئے تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے گا جبکہ شہر کی صفائی کیلئے خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار چیف افسر میونسپل کمیٹی واربرٹن نوید سیلانی نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ واربرٹن کے تمام بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ہنگامی آپریشن شروع کیا جا رہا ہے جس میں سامان کی ضبطی مقدمات کا اندراج اور جرمانے کئے جائیں گے۔ اور آپریشن کلین اپ بلا تفریق کیا جائے گا۔