ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان کا آصل پار میں سی پیک ہیڈ بلوکی سائٹ کا وزٹ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی پی او کو فوجی افسروں نے سی پیک ہیڈ بلوکی منصوبے کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی پی او ننکانہ نے سنائپرز کی تعداد بڑھانے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر کیو آر ایف کا رسپانس ٹائم کم سے کم رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ واچ ٹاورز پر تعینات عملے کو الرٹ رکھنے اور سی پیک منصوبے پر کام کرنیوالے سویلین کی مناسب چیکنگ بمطابق ایس او پیز کرنے کے متعلق ہدایت کی۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے تمام سول سٹاف اور دیگر سروسز فراہم کرنیوالے سٹاف کی سپیشل برانچ، آئی بی اور دیگر ایجنسیز سے ویریفیکیشن کرائی جائے۔