سیدوالا(نامہ نگار) انتظامیہ کی نااہلی اور چشم پوشی کے سبب جڑانوالا روڈپرقبضہ گروپوں نے مستقل دکانیں سجا لیں۔ حادثات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے بتایا جاتا ہے کہ سیدوالا کے سب سے بارونق علاقہ جڑانوالا روڈپر راوی چوک سے کارخانہ تک تقریباً ڈیڑھ کلو میٹر کے علاقہ میں بااثر قبضہ گروپوں نے سڑک کے دونوں اطراف مستقل اور عارضی تجاوزات قائم کر لی ہیں شہری حلقوں نے ارباب اختیار سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔