نوشہرہ ورکاںبار الےکشن مےں اندھادھند فائرنگ کرنےوالوں کو پولےس نہ پکڑ سکی


نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار )بار الیکشن جیتنے والے امیدواروں کے حامی وکلاء اور سپورٹروں کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ،پولیس فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری میں ناکام،مقدمہ درج کرکے خاموش ،بتایا گیا ہے کہ تحصیل بار کے انتخابات میں امےدواروں کے حامیوں نے جیتنے کی خوشی میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی پولیس افسران کی موجودگی میں پہلے تحصیل کچہری میں فائرنگ کی گئی اور بعدازاں تھانہ سے چند قدم کے فاصلہ پر شہر کے معردف چوک حیدریہ میں جنرل سیکرٹری فخرریاض ورک کے حامی بیس منٹ تک جدیدآتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرتے رہے جس سے شہر میں شدیدخوف وہراس پھیلا رہا اور فائرنگ کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر لائیو چلایا جاتا رہا مقامی پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی اور بعدازاں رات گئے نوشہرہ ورکاں پولیس نے شہباز ، افضال، ندیم ، محبوب اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اپنا فرض پورا کرلیا جبکہ موضع تتلے عالی میں بھی شدید ہوائی فائرنگ کی گئی شہریوں نے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عام آدمی کے خلاف قانون فوری حرکت میں آجاتا ہے جبکہ وکلاءاور انکے بااثر حامیوں کے سامنے قانون خاموش تماشائی بنا رہا۔

ای پیپر دی نیشن