قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کے لیے واپس جاسکتے ہیں: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلیوں میں نگران سیٹ اپ کیلئے واپس جاسکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا ہے، شہباز شریف کی نیندیں اڑنے والی ہیں۔ یہ بری طرح پھنس گئے ہیں کیوں کہ رات ان کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا تھا لیکن نہیں کرسکے اور اب آئی ایم ایف سے ان کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز ہم سے رابطے میں ہیں. پہلے ان کا ٹیسٹ ہوگا پھر ان کو پارٹی میں شامل کریں گے جب کہ قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کیلئے واپس جاسکتے ہیں.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ باجوہ ڈاکٹرائن میں کوئی کمی نہیں آئی جب کہ پی ٹی آئی کی کراچی میں ہارنے کی وجہ تنظیم کی کمزوری اور پیپلزپارٹی کی دھا ندلی ہے۔

علاوہ ازایں   انہوں نے کہا کہ مارچ یا اپریل میں عام انتخابات دیکھ رہا ہوں اور اگرواضح اکثریت نہ ملی تومخلوط حکومت نہیں بناوں گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کا حل مضبوط حکومت کرسکتی ہے۔ ماضی کو چھوڑ کر مفاہمت کی طرف جانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن