سوات (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے قرآن پاک پر انتخابات میں کامیابی کے بعد پارٹی کے ساتھ وفادار رہنے کا حلف اٹھا لیا۔ بیشتر امیدواروں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر پارٹی سے وفاداری کا حلف اٹھایا اور کارکنوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے امیدواروں نے حلف کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کیں۔ پی ٹی آئی امیدواروں کا کہنا تھا کارکن ووٹ دیں، حلف لیتے ہیں پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ پی ٹی آئی امیدواروں نے مختلف مقامات پر کارکنوں کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں این سے 4 سوات سے سہیل سلطان، پی کے 9 سلطان روم، پی کے 12 سے یامین خان اور پی کے 73 کے امیدوارعلی زمان شامل ہیں۔این اے 6 کے امیدواربشیرخان سمیت بیشتر امیدواروں نے بھی قرآن پاک پر حلف لیا۔