پشاور(نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فارم 33 میں ایک ہی حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما آصف خان، شیرافضل مروت اور عرفان سلیم کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل ہے جبکہ پی ٹی آئی کے قاسم علی شاہ، خالد مسعود، ظہور قادر نے بھی این اے 32 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔اسی طرح پی ٹی آئی رہنما الیاس محمد، صمد مرسلین اور رضوان بنگش بھی این اے 32 سے امیدوار ہیں۔ اے این 32 سے انتخابات لڑنے والے جاوید نسیم بھی پی ٹی آئی کا حصہ رہ چکے ہیں۔اس معاملے پر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پارٹی نے آصف خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے اور دیگر امیدوار پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار کے حق میں دستبردار ہوں گے۔
پشاور میں این اے 32 سے پی ٹی آئی کے 9 امیدوار سامنے آگئے
Jan 16, 2024