توشہ خانہ گاڑیوں کاکیس، نیب سے نوازشریف کیخلاف انکوائری رپورٹ طلب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) احتساب عدالت اسلام آ باد کے جج محمد بشیر نے نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے نیب سے نواز شریف کے خلاف انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔ نیب پراسیکیوٹر اور وکلاء صفائی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان نے پیش ہو کر حاضری لگائی۔ نواز شریف سے متعلق نیب کی انکوائری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع نہ کی جا سکی، جس پر عدالت نے ایک ہفتے کے اندر اندر نیب کو نواز شریف سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن