پی پی 76 سرگودھا کا لاپتہ امیدوار گھر پہنچ گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(وقائع نگار)پی پی 76 سرگودھا کا لاپتہ امیدوار گھر پہنچ گیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبد اللہ کاہلوں کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی پی پی 76 سرگودھا سے امیدوارکی ائیرپورٹ سے مبینہ لاپتہ ہونے کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی دوران سماعت ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ عبد اللہ کاہلوں گھر پہنچ گیاعبد اللہ کاہلوں کی فیملی نے آگاہ کیا کہ وہ گھر پہنچ گئے ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبد اللہ کاہلوں کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی وزارت دفاع اور داخلہ کے حکام ، ڈپٹی اٹارنی جنرل چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئیعدالت نے عبد اللہ کاہلوں کی عدم بازیابی پر جوائنٹ سیکریٹری داخلہ و دفاع کو آج طلب کر رکھا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن